فارم 45اور فارم 47سے متعلق پراپیگنڈا کی کہانی سامنے آنے والی ہے،بلاول بھٹو

image

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عوام نے گالم گلوچ اور نفرت کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے، فارم 45 اور فارم 47 سے متعلق پراپیگنڈا کی کہانی سامنے آنے والی ہے۔ رحیم یارخان کے عوام نے پیپلزپارٹی پر اعتماد کااظہار کیا،میرے سپاہی ہر فتنے کامقابلہ کرسکتے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ رحیم یارخان کے عوام نے تقسیم کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے اور پارٹی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طاہر رشید الدین کو رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور اس بات پر زور دیا کہ یہ امیدوار ہر پولنگ اسٹیشن کا فارم 45 دکھا سکتے ہیں۔

حکومت کو قومی اسمبلی میں 11، سینٹ میں4 میجک نمبر کی تلاش

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میرے سپاہی ہر فتنے کا مقابلہ کر سکتے ہیں اور رحیم یارخان کے الیکشن میں گالم گلوچ اور نفرت کی سیاست کو شکست ہوئی ہے۔ آزاد امیدواروں نے متحد ہو کر ثابت کیا کہ وہ انتشار کی سیاست کا حصہ نہیں ہیں۔پاکستان کے عوام نے بتادیا کہ وہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کیساتھ کھڑے نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے کیسز میں ریلیف لینے کے لیے ہر آئینی ادارے پر حملہ کیا ہے اور جتنے بھی ضمنی الیکشن ہوتے ہیں یہ لوگ ہارتے ہیں اوراتحادی جیتتے ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پی ٹی آئی تحقیقات کرے کہ واقعی یہ بانی پی ٹی آئی کا بیان ہے یا نہیں،گزشتہ رات چیف جسٹس کیخلاف بیان دے کر توہین عدالت کی گئی ہے۔

بانی پی ٹی آئی کا جیل میں رہنا ان کے فائدے میں ہے، فیصل واوڈا

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے جو کل بیان دیا ہے اس کاآئین اور قانون کے مطابق ردعمل ہوگااور انہیں اس کے قانونی نتائج بھگتنا ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ رات آرمی چیف کیخلاف سیاسی بیانات دیے گئے، اور فارم 45اور فارم 47سے متعلق پراپیگنڈا کی کہانی سامنے آنے والی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.