ضمانت منظور، شعیب شاہین کو اڈیالہ جیل سے رہا

image

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما شعیب شاہین کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی وکیل شعیب شاہین کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دیا گیا تھا ۔ پی ٹی آئی رہنما کو ضمانت منظور ہونے پر جیل سے رہا کیا گیاجبکہ دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت کی درخواست متعلقہ جج کے چھٹی پر ہونے کے باعث ملتوی کردی گئی ہے۔

ہم ملک کی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، مولانا فضل الرحمان

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد کے ڈیوٹی جج طاہرعباس سپرا نے شیر افضل مروت، شعیب شاہین، شیخ وقاص اکرم، زین قریشی اور دیگر کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

ڈیوٹی جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ پراسیکیوٹر راجا نوید نہیں آئے اس لیے سماعت ایک دن بعد ہو جائے گی جبکہ وکیل صفائی کا کہنا تھا ایم این ایز سب جیل میں ہیں لیکن شعیب شا ہین اور دیگر ورکرز تو جیل میں ہیں، مقدمے میں پولیس اہلکار کو مارنے کا ذکر ہے مگر ساتھ میڈیکل سرٹیفکیٹ موجود نہیں ہے۔

شعیب شاہین پر پستول کا الزام ہے مگر برآمدگی ایک ڈنڈے کی ہوئی ہے۔ جج طاہر عباس سپرا نے استفسار کیا کہ ڈنڈے کی ریکوری کہاں لکھی ہوئی ہے؟ جس پر وکیل صفائی نے کہا کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ میں تفتیشی افسر نے بتایا کہ شعیب شاہین سے ڈنڈا ملا۔

عدالتی فیصلے پر عمل میں تاخیر کے سنگین نتائج ہو سکتے ہیں، سپریم کورٹ اکثریتی بینچ

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج نے کہا کہ ڈیوٹی جج صرف ارجنٹ نوعیت کا ہی مقدمہ سن سکتا ہے، کوشش ہوگی شعیب شاہین کی درخواست ضمانت پر آج ہی فیصلہ کروں، شعیب شاہین کے بارے میں کہا گیا بٹیر نہیں پکڑ سکتے، پھر پستول کا الزام ڈال دیا گیا۔

بعدازاں ڈیوٹی جج طاہرعباس سپرا پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرتے ہوئے انہیں فوری رہا کرنے کا حکم دیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.