مرغی کا گوشت 595 روپے کلو ہو گیا

image

لاہور، مرغی کا گوشت اور انڈے مزید مہنگے ہو گئے ہیں، مرغی کے گوشت کے نرخ 595 روپے فی کلو مقرر کئے گئے ہیں۔

لاہور انتظامیہ کی جانب سے سرکاری نرخ نامہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق زندہ برائلر مرغی اور اس کے گوشت کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ہے۔

اضافے کے بعد زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 397 روپے کلو جبکہ زندہ برائلر مرغی کا پرچون ریٹ 422 روپے فی کلو ہو گیا ہے۔

بائی فیشل سولر پینلز روایتی پینلز سے 30 فیصد زیادہ بجلی پیدا کر سکتے ہیں

ملک کے دیگر شہروں میں مرغی کے نرخ مختلف ہیں، اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں مرغی کا فی کلو گوشت 720 روپے سے 750 روپے تک ہے۔

انڈوں کی فی درجن قیمت میں دو روپے کا اضافہ ہوا ہے جس سے فی درجن قیمت 306 روپے تک پہنچ گئی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.