پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، 81 ہزار پوائنٹس کی حد بحال

image

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز سے ہی تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے،جہاں اسٹاک مارکیٹ میں 81 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی ہے۔ انٹربینک میں ڈالرکی قدر میں مسلسل ساتویں روز کمی ریکارڈ کی جارہی ہے، آج انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 13 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر 277 روپے 90 پیسے پر آگیا۔

کاروباری ہفتے کےتیسرے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج بھی مثبت رجحان دیکھا جارہا ہے، جہاں ہنڈریڈ انڈیکس 705 پوائنٹس بڑھ کر 81166 پوائنٹس پر جا پہنچا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ 80 ہزار 461 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالرکی قدر میں مسلسل ساتویں روز کمی ریکارڈ کی جارہی ہے، آج انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 13 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر 277 روپے 90 پیسے پر آگیا۔


News Source   News Source Text

خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.