عدالت نے پی سی بی کو کھلاڑیوں کی جرسی پر گیمبلنگ کی تشہر سے روک دیا

image

پشاور: پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو قومی کرکٹرز کی جرسی پر گیمبلنگ کی تشہیر سے روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے پاکستانی کرکٹرز کی جرسی پر گیمبنگ کے اشتہارات سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے وکیل نے بتایا کہ پی سی بی نے پی ایس ایل اور بین الاقومی کرکٹ میں ایک گیمبلنگ کمپنی کے اسٹیکرز کی نشاندہی بھی کی اور پابندی لگائی۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ محمد رضوان نے اپنے یونیفام پر گیمبلنگ کے اشتہار کو اسٹیکر لگا کر چھپایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: چیمپئنز کپ: بابراعظم کی شاندار سنچری

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے کہا کہ کھلاڑی بھی اس طرح کی تشہیر سے خوش نہیں ہیں۔ عدالت نے پی سی بی کو قومی اور بین الاقومی سیریز کے دوران گیمبلنگ کی تشہیر سے روکتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.