سولر پینلز کی فی واٹ قیمت میں مزید کمی

image

سولر پینلز کی قیمتیں مزید کمی ہو گئیں، ایک سال کے دوران فی واٹ قیمت 28 روپے تک گر گئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق مختلف وجوہات کی بناء پر سولر پینلز کی قیمتیں کم ہوتی جا رہی ہیں، لوکل سپلائرز مزید قیمتیں گرنے کے انتظار میں ہیں۔

ملک میں بجلی کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ سے سو لر پینلز کی خریداری میں اضافہ بھی ہوا ہے، ایک سال کے دوران پاکستان میں آٹھ ہزار میگاواٹ سولر پینل درآمد کئے گئے۔

غیرملکی سرمایہ کاری پر منافع کی بیرون ملک منتقلی 5 گنا بڑھ گئی

کراچی میں سو لر پینلز سے متعلق نمائش جاری ہے جس حوالے سے سندھ کے وزیرِبلدیات و توانائی سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ متبادل توانائی سے متعلق نمائش خوش آئند ہے۔

200 یونٹ والوں کے لیے ہم سولر پیکیج لارہے ہیں، سولر پیکج میں بیٹری بیک اپ بھی شامل ہوگا۔سولر پیکیج کہیں بالکل مفت اور کہیں معمولی قیمت پر دیا جائے گا۔ اووربلنگ اور لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے بھی کام جاری ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.