بھارت میں مفت میں سر کا مساج کروانے والا شخص بولنے کی صلاحیت کھو بیٹھا

image

بھارت میں مفت میں سر کا مساج کروانے والا بولنے کی صلاحیت سے بھی محروم ہو گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عجیب نوعیت کا واقعہ پیش آیا جب ایک حجام کی جانب سے سر کا مساج کرنے کے بعد ایک شخص کو اسٹروک ہوگیا۔

بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع بیلاری میں 30 شالہ شخص مفت میں سر کی مالش کروانے کے بعد زندگی اور موت کی کشمکش کا شکار ہوگیا،مذکورہ شخص کا غیر تربیت یافتہ حجام نے مساج کیا جس کے باعث اس کی گردن میں بل پڑ گیا۔

متحدہ عرب امارات کا وزٹ ویزا یا نوکری، پاکستانیوں کیلئے قواعد و ضوابط جاری

گھر واپس آنے کے بعد شہری بولنے کی صلاحیت سے محروم ہونے لگا اور اسے اپنے بائیں جانب کمزوری محسوس ہونے لگی،تکلیف کے باعث کرناٹک کا رہائشی فوری طور پر علاج کے لئے اسپتال پہنچا جہاں ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد اس بات کی تصدیق کی کہ مساج کی وجہ سے اس کی شریان پھٹ گئی ہے جس کی وجہ سے اس کے دماغ میں خون کی روانی متاثر ہونے کے باعث اسٹروک ہوا ہے۔

شہری کا بلڈ تِھنرز کے ذریعے مزید خون رکنے سے بچایا گیا جس کے بعد اسے گھر واپس بھیج دیا گیا، ڈاکٹروں کے مطابق مریض کو صحت یاب ہونے میں 2 ماہ کا وقت لگ سکتا ہے۔

ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ مساج میں تیزی سے گردن کو موڑنے سے خون کی شریانیں پھٹنے کا خطرہ پیدا ہو سکتا ہے جو جان لیوا اسٹروک کی صورت اختیار کر سکتا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.