ڈالر کی قیمت میں کمی ، اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان

image

تبادلہ مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی دو روز کی مندی کے بعد مثبت رجحان دیکھنے میں آیا۔

منگل کو کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 277 روپے 61 پیسے ہو گئی۔

واضح رہے گزشتہ روز بھی پہلے سیشن میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہو ئی تھی تاہم کاروبار کے اختتام پر قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز میں مندی، ڈالر مزید سستا

دوسری جانب دو روز کی مسلسل مندی کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی ، اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس  268 پوائنٹس کے اضافے سے 81 ہزار 382 پوائنٹس پر پہنچ گیا تھا۔

اسٹاک مارکیٹ میں جمعے اور پیر کو شدید مندی کے باعث سرمایہ کاروں کو بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.