بنگلہ دیش کو شکست ، بھارت نے تیز ترین بیٹنگ کرکے ٹیسٹ کرکٹ میں تاریخ رقم کر دی

image

بھارت نے بنگلہ دیش کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی شکست دیکر سیریز دو صفر سے جیت لی۔

کانپور میں کھیلے میچ کے آخری روز بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 146 رن پر ڈھیر ہو گئی ، بھارت نے 95 رنز کا ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

پاک بھارت کرکٹ بحالی:وہی کرینگے جو ہماری حکومت کہے گی ، بھارتی وفد

پہلی اننگ میں بنگلہ دیش نے 233 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں بھارت نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 285 رنز بنا کر اننگ ڈیکلیئر کی تھی ، یوں بنگلہ دیش نے میزبان ٹیم کو 95 رنز کا ہدف دیا تھا۔

میچ کے 2 روز بارش کی نذر بھی ہوئے تھے ، اس میچ میں بھارتی کرکٹ ٹیم نے تیز بیٹنگ کا منفرد اعزاز بھی حاصل کر لیا۔

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن پر دو سال کی پابندی عائد

بھارت نے بنگلہ دیش کے خلاف دونوں اننگز میں مجموعی طور پر 312 گیندیں کھیل کر 383 رنز بنائے، بھارتی ٹیم کی کانپور ٹیسٹ میں رنز بنانے کی اوسط 7.36 فی اوور رہی۔ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار کسی ٹیم نے 7 رنز سے زائد کی اوسط سے رنز بنائے۔

اس سے قبل جنوبی افریقا نے 2005ء میں زمبابوے کے خلاف 6.80 کی اوسط سے رنز بنائے تھے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.