عالمی ادارہ صحت کا پاکستان میں بینائی سےمحروم کرنیوالی بیماری ٹریکوما کے خاتمے کا اعلان

image

عالمی ا دارہ صحت نے پاکستان میں بینائی سےمحروم کرنیوالی بیماری ٹریکوما کے خاتمے کا اعلان کیا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کی جانب سے ٹریکوما فری کنٹری کا مبارکباد کا خط وزیراعظم کے حوالے کیا گیا، وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا آج پاکستان کی تاریخ کا خوش نصیب دن ہے۔آج پاکستان سے ٹریکوما کے خاتمے کا اعلان کیا گیا ہے۔

سیکیورٹی خدشات ، جھنگ میں بھی 2روز کیلئے دفعہ 144 نافذ

وفاق ، صوبائی حکومتوں اور دیگر تنظیموں نے بھی ملکر کوشش کی ،پاکستان سے ٹریکوما کے خاتمے کا اعلان تاریخی ہے ،کروڑوں لوگوں کی بروقت علاج سے بینائی بچ گئی ،امید ہے ٹریکوما کی بیماری دوبارہ پاکستان میں نہیں آئے گی۔

پاکستان سے پولیو اورہیپاٹائٹس کے خاتمے کی بھی ضرورت ہے ،وفاقی حکومت پولیو اور ہیپاٹائٹس کے خاتمے میں صوبوں کی معاونت کرے گی ۔

بی آر ٹی ایکسپریس روٹس پر فی سٹاپ کرایہ 55 روپے مقرر

امید ہے احتیاطی تدابیر اور نگرانی سے ٹریکوما دوبارہ نہیں لوٹے گی،زندگی کے ہر مرحلے میں یک جان دو قالب ہو کر کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.