پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان مارسک کے ٹرانس شپمنٹ پورٹ کیلئے معاہدے پر دستخط

image

پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان مارسک کے ٹرانس شپمنٹ پورٹ کیلئے معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں۔

معاہدے پر ڈنمارک کے وزیر صنعت، کاروبار اور مالیاتی امور مورٹن بوڈسکوف نے دستخط کئے،پاکستان کی جانب سے وفاقی وزیر برائے بحری امور قیصر احمد شیخ نےمعاہدے پر دستخط کئے۔

رائٹ سائزنگ :قومی ادارہ برائے بہبود آبادی کو بھی بند کرنے کا فیصلہ

وزارت خزانہ، صنعت و تجارت کے وزراء اور ایس آئی ایف سی کے عہدیداران بھی موجود تھے،معاہدے سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے دروازے کھل جائیں گے۔

معاہدے سے بین الاقوامی کمپنی مارسک پاکستان میں ٹرانس شپمنٹ پورٹ بزنس کا آغاز کر ے گی،معاہدے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں پاکستان اور ڈنمارک کے سفیروں نے اہم کردار ادا کیا۔

بجلی کی 5 تقسیم کارکمپنیوں کو پرائیویٹ سیکٹرکے حوالے کرنے کا پلان تیار

معاہدے کیلئے ایس آئی ایف سی کی کوششوں کا بھی بڑا عمل دخل ہے،ایس آئی ایف سی پاکستان کی معیشت کو درست راہ پر گامزن کرنے کیلئے کوشاں ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.