افغانستان کے مشہور و معروف اسٹار کرکٹر راشد خان شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
گزشتہ روز شادی کی شاندار تقریب افغانستان کے دارلحکومت کابل میں منعقد ہوئی، جہاں ان کے اہل خانہ سمیت تمام ساتھی کھلاڑیوں نے شرکت کی۔
کرکٹ فینز کافی وقت سے اس خبر کے منتظر تھے کہ آخر راشد خان کب اور کس سے شادی کریں گے، بالآخر ان کا یہ انتظار ختم ہوا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، 26 سالہ راشد خان کی شادی پشتون روایات کے مطابق ہوئی ہے۔ تقریب میں ساتھی کھلاڑیوں نے خوب تصویریں بنائیں اور اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بھی شیئر کیں۔
راشد خان کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی ہیں اور انہیں دنیا بھر سے مبارک باد کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں اور صارفین ان کے لیئے زندگی کا نیا سفر شروع کرنے پر نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔