عمران خان کی بہنوں اور اسد قیصر کے بھائی کا ایک روزہ جسمانڈ منظور

image

عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان ، عظمیٰ خان اور اسد قیصر کے بھائی کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو ڈسٹرکٹ کورٹ اسلام آباد ڈیوٹی جج اظہر ندیم کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور اسد قیصر کے بھائی عدنان خان کا جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو کل انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے ہمارے پاس احتجاج کے علاوہ کوئی راستہ نہیں،علیمہ خان

علاوہ ازیں عدالت نے پی ٹی آئی کی دیگر 9 خواتین کارکنوں کوجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، عدالت نے 102 پی ٹی آئی کارکنوں کو بھی شناخت پریڈ کیلئے جیل بھیجنے کا حکم دیدیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.