امریکا نے غلطی سے بحیرہ احمر میں اپنا ہی لڑاکا طیارہ مار گرایا ، دونوں پائلٹ محفوظ

image

امریکا نے غلطی سے بحیرہ احمر میں اپنا ہی لڑاکا طیارہ مار گرایا۔ امریکی حکام نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ غلطی سے گرائے گئے امریکی طیارے کے دونوں پائلٹ بچ گئے ہیں تاہم ایک کو معمول زخم آئے ہیں۔

یمن: حوثیوں نے امریکی ڈرون طیارہ مار گرایا

امریکی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ ایف اے 18 ہارنیٹ طیارہ بحیرہ احمر میں امریکی جہاز کے قریب سے گزر رہا تھا ، میزائل کروز گیٹس برگ نے غلطی سے میزائل مار کر طیارے کو نشانہ بنایا۔

خیال رہے کہ بحیرہ احمر گزشتہ ایک برس سے ملٹری حب بنا ہوا ہے اور امریکی فورسز یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے بحری جہازوں پر حملوں کو روکنے کے لیے حوثیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.