سونا 200 روپے مہنگا ، فی تولہ قیمت 2 لاکھ ، 75 ہزار ، 700 ہو گئی

image

سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھائو جاری ، عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 3 ڈالر کا اضافہ ہونے سے نئی عالمی قیمت 2659 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا 200 روپے مہنگا ہو گیا جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 75 ہزار 700 روپے کا ہو گیا۔

سونا اڑھائی ہزار روپے مہنگا ، قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر

اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 171 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ ، 36 ہزار 368 روپے ہو گئی۔

سونا مہنگا ہونے کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3050 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2614.88 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.