حکومت نے ڈیزل اور پیٹرول کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

image

حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔

حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ اور پیٹرول کی قیمت برقرار رکھی ہے۔

وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا اور نئی قیمت 251 روپے 29 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

پیٹرول کی قیمت 247 روپے 3 پیسے فی لیٹر پر برقرار ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.