مرحوم باپ کی یاد میں آنسو نہ روک سکیں۔۔ فاطمہ ثنا میچ سے پہلے قومی ترانہ سنتے ہوئے رو پڑیں! ویڈیو نے کئی دل پگھلا دیے

image

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی نوجوان کپتان فاطمہ ثناء کا دل دہلا دینے والا لمحہ سب کی نظروں میں آگیا۔ والد کی وفات کے بعد میدان میں اتریں تو قومی ترانے کے دوران آنکھوں سے آنسو چھلک پڑے، جس کی ویڈیو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے شیئر کرتے ہوئے ان کے حوصلے کو سلام پیش کیا۔

صرف 22 سال کی عمر میں فاطمہ نے ہمت دکھائی۔ والد کے انتقال کے بعد وہ دبئی سے فوری طور پر کراچی آئیں، نماز جنازہ اور تدفین کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف دبئی واپس جاکر قومی ٹیم کی قیادت کی۔

میچ کے دوران، جہاں نیوزی لینڈ نے 110 رنز بنائے تھے، پاکستان کی ویمنز ٹیم 56 رنز پر ہمت ہار گئی، اور یوں ورلڈکپ کے سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.