بیٹیاں بلیوں کی طرح ماں کے دفاع میں کھڑی ہوجاتی ہیں۔۔ بیٹی کی پیدائش پر شاہد آفریدی کے ہاتھ کیوں کانپنے لگتے تھے؟ نجی زندگی کے چند حقائق

image

"جب میری پہلی بیٹی اقصیٰ پیدا ہوئی، تو میں بال کٹوا رہا تھا۔ اسے پہلی بار گود میں لیتے ہوئے میرے ہاتھ لرز رہے تھے۔ یہی احساس انشا کے آنے پر بھی ہوا۔ پانچ بیٹیوں کا باپ ہونا میری خوش قسمتی ہے، اور ہر بیٹی کی پیدائش کے ساتھ زندگی بہتر ہوتی گئی۔"

یہ جذباتی الفاظ ہیں پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی کے، جنہوں نے حالیہ پوڈ کاسٹ میں اپنی بیٹیوں، نانا ہونے کی خوشی اور والد کے کردار پر دل کھول کر بات کی۔

شاہد آفریدی نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ جب کبھی ان کی اہلیہ سے معمولی سی نوک جھونک ہوتی ہے، تو بیٹیاں بلیوں کی طرح اپنی ماں کے دفاع میں آ کھڑی ہوتی ہیں۔ "چاہے میں کتنے ہی نخرے اٹھا لوں، بیٹیوں کے سامنے بیوی سے کچھ کہنے کی جرات نہیں کر سکتا۔"

انہوں نے کہا، "انشا اور شاہین کے بیٹے عالیار کو میں اپنے بیٹوں جیسا ہی سمجھتا ہوں۔ میرے لیے اپنی اولاد اور نواسے نواسی میں کوئی فرق نہیں۔ یہ سب میرے بچے ہیں، اور نانا ہونا ایک انمول تحفہ ہے۔"

بیٹیوں کی محبت میں سرشار آفریدی نے کہا کہ ان کے لیے تمام بیٹیاں برابر ہیں۔ "لیکن عروہ چونکہ سب سے چھوٹی ہے، تو سب کی لاڈلی بھی وہی ہے۔"

آفریدی نے والدین کی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بچوں کی زندگی میں والد کا کردار دن بدن اہم ہوتا جا رہا ہے۔ "ایک باپ کا اپنے بچوں کے ساتھ وقت گزارنا بہت ضروری ہے۔ بچوں کی پرورش اور رہنمائی میں والد کی شمولیت اب ماں سے بھی زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔"

شاہد آفریدی، جنہیں ان کے جارحانہ بیٹنگ اسٹائل اور شاندار اسپن بولنگ کی وجہ سے "بوم بوم آفریدی" کہا جاتا ہے، اپنی کامیابیوں کے ساتھ ساتھ اپنے خاندانی تعلقات کے لیے بھی مشہور ہیں۔ نادیہ آفریدی سے شادی کے بعد وہ پانچ بیٹیوں کے شفیق والد اور دو نواسوں کے محبت بھری دنیا کے نانا بن چکے ہیں۔

یہ پوڈکاسٹ شاہد آفریدی کے نرم دل اور خاندانی محبت کا عکاس تھا، جس نے ان کے مداحوں کو جذباتی اور خوشگوار حیرت میں مبتلا کر دیا۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.