ملتان ٹیسٹ کا دوسرا روز، قومی ٹیم پہلی اننگز میں 366 رنز بنا کر آؤٹ

image

ملتان: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز کا میچ جاری ہے۔ پاکستانی ٹیم 366 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

ملتان کے کرکٹ اسٹیڈیم میں پاک انگلینڈ دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز کا کھیل جاری ہے۔ قومی ٹیم نے اپنی ادھوری بیٹنگ کا آغاز کیا۔ گزشتہ روز پاکستانی بیٹنگ کا اختتام 5 وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز پر ہوا تھا۔

دوسرے روز کے آغاز پر قومی ٹیم کی چھٹی وکٹ 5 رنز کے اضافے کے ساتھ ہی گر گئی۔ محمد رضوان 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

آغا سلمان بھی زیادہ دیر پچ پر کھڑے نہ رہ سکے اور 31 رنز کے انفرادی اسکور کے ساتھ پویلین لوٹ گئے۔ نئے آنے والے کھلاڑی ساجد خان صرف 2 رنز ہی بنا سکے اور یوں پاکستان کو 309 رنز پر آٹھویں وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا۔

دوسرے روز کے کھیل میں کھانے کے وقفے تک قومی ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر 358 رن بنا چکی۔ جبکہ عامر جمال 37 اور نعمان علی 29 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

کھانے کے وقفے کے بعد جلد ہی پاکستان کی نویں وکٹ بھی گر گئی۔ عامر جمال 37 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

گزشتہ روز ملتان ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف 5 وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز بنائے تھے۔ اور محمد رضوان 37 جبکہ سلمان آغا 5 رنز بنا کر کریز پر موجود تھے۔ کامران غلام نے اپنے پہلے ٹیسٹ میچ میں سنچری بنائی اور انہوں نے 118 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

صائم ایوب77،عبداللہ شفیق7،سعود شکیل 4اورشان مسعود نے 3رنز بنائے۔ انگلینڈ کے جیک لیچ نے 2کھلاڑیوں کو پویلین بھیج دیا۔

قبل ازیں پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ٹاس جیتنے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے لیے کھیلنا اعزاز ہے۔ سب کھلاڑی بہت پرجوش ہیں اور ہمارے پاس اچھے اسپنرز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پچ دیکھتے ہوئے بڑا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے اور بہترین کارکردگی کے لیے پر امید ہیں۔ وکٹیں لینا اسپنرز کی ذمہ داری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کھلاڑی کو تھپڑ مارنے پر بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے ہیڈکوچ معطل

انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے کہا کہ ٹاس جیتتے تو بیٹنگ ہی کرتے۔ پہلے ٹیسٹ میچ میں اچھی کامیابی ملی۔

پاکستانی ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ پلیئنگ الیون میں کامران غلام کا ڈیبیو ہو گا جبکہ 3 اسپنرز شامل کیے گئے ہیں۔ نعمان علی، ساجد خان اور زاہد محمود کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

اس کے علاوہ عامر جمال، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، شان مسعود، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔

واضح رہے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو ایک اننگز اور 47 رنز سے شکست دی تھی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.