دوسرا ٹیسٹ: کامران غلام ڈیبیو میچ میں سینچری بنانے والے 13ویں پاکستانی کرکٹر

image

ملتان میں جاری پاکستان اور انگلینڈ کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کا اختتام ہو گیا ہے۔ 

منگل کے روز ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہونے والے ٹیسٹ میں پاکستان نے اس وقت 5 وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز سکور کر لیے ہیں۔

اننگز کے آغاز میں ہی قومی ٹیم کی جانب سے اوپنر عبداللہ شفیق 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کپتان شان مسعود 3، سعود شکیل 4،  صائم ایوب 77 جبکہ کامران غلام 118 رنز کی اننگز کھیلنے میں کامیاب رہے۔

جہاں کامران غلام اپنی ڈیبیو ٹیسٹ سینچری کرنے میں کامیاب ہوئے وہیں وہ ڈیبیو ٹیسٹ میں سینچری بنانے والے 13ویں پاکستانی کرکٹر بھی بن گئے ہیں۔

واضح رہے بابر اعظم کو ٹیسٹ سکواڈ سے ڈراپ کیے جانے کے بعد کامران غلام کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا تھا۔ 

اس وقت سلمان آغا اور محمد رضوان ناٹ آؤٹ ہیں جو کل میچ کے دوسرے روز کریز پر دوبارہ قدم جمائیں گے۔

انگلینڈ کی جانب سے بولر جیک لیچ نے دو، میتھیو پوٹس، برائیڈن کارس اور شعیب بشیر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ہے۔ 

 میچ کے آغاز میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ ٹاس کے وقت کپتان شان مسعود کا کہنا تھا کہ ’ٹیسٹ میچ میں بس آپ نے 20 وکٹیں حاصل کرنا ہوتی ہیں۔ ہم سب بہت زیادہ پرجوش ہیں، ہمارے پاس اچھے سپنرز موجود ہیں۔‘ 

شان مسعود نے مزید کہا کہ ’پاکستان کے لیے کھیلنا اعزاز کی بات ہے۔‘

انگلش کپتان بین سٹوکس کا کہنا تھا کہ ’پہلے ٹیسٹ میں ہمیں اچھی کامیابی ملی،آج اگر ٹاس جیتتے تو ہم بھی پہلے بیٹنگ کرتے۔‘ 

پاکستان نے گزشتہ روز اپنے پلیئنگ الیون کا اعلان کیا تھا جس میں تین سپنرز کو شامل کیا گیا ہے۔ 

پاکستان کی پلیئنگ الیون میں صائم ایوب، عبداللہ شفیق، شان مسعود (کپتان)، کامران غلام، سعود شکیل (نائب کپتان)، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، عامر جمال، نعمان علی، ساجد خان اور زاہد محمود کو شامل کیا گیا ہے۔ 

دوسری جانب انگلینڈ کے پلیئنگ الیون میں زیک کرولی، بین ڈکٹ، اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، بین سٹوکس (کپتان)، جیمیاسمتھ (وکٹ کیپر)، برائیڈن کارس، میٹ پوٹس، جیک لیچ اور شعیب بشیر شامل ہیں۔  

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، تیسرا ٹیسٹ 24 اکتوبر سے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.