ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو جنوبی افریقہ کے ہاتھوں شکست

image

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو شکست دیدی۔

دبئی میں کھیلے جانے والے پہلے سیمی فائنل کا ٹاس جنوبی افریقہ نے جیتا اور پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا،آسٹریلیا کی ٹیم مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بناسکی۔

لاہور بورڈ کے تحت جمعہ کو ہونے والے تمام پیپرزمنسوخ

جواب میں جنوبی افریقہ نے مطلوبہ ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر 14 گیندوں قبل حاصل کرلیا،انیکی باش نے 74 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔

دوسرا سیمی فائنل کل جمعہ کو شارجہ میں ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائیگا۔فائنل 20 اکتوبر کو دبئی میں شیڈول ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.