انڈیا میں ’براہمنوں کا شہر‘ جو اپنی نیلی شناخت کھو رہا ہے

برہمہ پوری، جسے سنسکرت میں ’براہمنوں کا شہر‘ کہا جاتا ہے، اونچی ذات کے خاندانوں کی ایک کالونی کے طور پر تعمیر کیا گیا تھا جنھوں نے ہندو ذات پات کے نظام میں نیلے رنگ کو پرہیزگاری کی علامت کے طور پر اپنایا تھا۔
برہمہ پوری
Getty Images
برہمہ پوری کے تقریباً آدھے اب بھی نیلے رنگ کے ہیں

انڈیا کا ایک شہر برسوں تک اپنے منفرد رنگ کی وجہ سے سیاحوں کی توجہ حاصل کر رہا تھا لیکن اب اس کا رنگ بھی ماند پڑنے لگا ہے۔

برہمہ پوری شہر جودھپور کے ایک پہاڑ کی چوٹی پر تعمیر قلعے مہران گڑھ کے دامن میں آباد ہے۔

سنہ 1459 میں یہ شہر راجپوت بادشاہ راؤ جودھا نے قلعے کے اردگرد تعمیر کرایا تھا۔ اسے انڈیا کا پرانا اور اصلی جودھ شہر مانا جاتا ہے جہاں نیلے رنگ کے گھر ہیں۔

جندال سکول آف آرٹ اینڈ آرکیٹیکچر کے اسسٹنٹ پروفیسر ایستھر کرسٹین شمٹ کا کہنا ہے کہ برہمہ پوری شہر کا منفرد نیلا رنگ سترھویں صدی سے پہلے نہیں تھا۔

لیکن جب سے جودھپور کے گھروں کو نیلے رنگ سے سجایا گیا ہے، تب سے وہ اس کی شناخت ہے۔

ریاست راجستھان میں واقع جودھپور کو بلیو سٹی بھی کہا جاتا ہے اور برہمہ پوری اس کا دل ہے۔

برہمہ پوری
Getty Images
برہمہ پوری کا موازنہ شفشاون سے کیا جاتا ہے جسے دیکھنے دنیا بھر سے سیاح مراکش پہنچنے ہیں

جودھ پور کا موازنہ مراکش کےنیلے شہر شفشاون سے کیا جاتا ہے، جسے دیکھنے کے لیے دنیا بھر سے سیاح آتے ہیں۔

برہمہ پوری، جسے سنسکرت میں ’براہمنوں کا شہر‘ کہا جاتا ہے، اونچی ذات کے خاندانوں کی ایک کالونی کے طور پر تعمیر کیا گیا تھا جنھوں نے ہندو ذات پات کے نظام میں نیلے رنگ کو پرہیزگاری کی علامت کے طور پر اپنایا تھا۔

برہمہ پوری کا نیلا شہر اسی طرح منفرد ہے جیسے مراکش کے شہر مدینہ میں قائم بستی جہاں 15ویں صدی میں سپین کے مسیحی حکمرانوں کے مظالم سے بھاگ کر یہودیوں نے ایک بستی بسائی تھی۔

خیال کیا جاتا ہے کہ شفشاون میں یہودیوں نے اپنے گھروں، عبادت گاہوں اور یہاں تک کہ سرکاری دفاتر کو بھی نیلے رنگ میں رنگ دیا ہے، جسے یہودیت میں مقدس آسمان کی علامت اور خدائی رنگ سمجھا جاتا ہے۔

برہمہ پوری میں گھروں کو نیلا کرنا کئی طرح سے فائدہ مند ثابت ہوا ہے۔ برہمہ پوری کے گھروں میں استعمال ہونے والے چونے کے پلاسٹر کے ساتھ ملا ہوا نیلے رنگ کا پینٹ گھروں کے اندرونی حصوں کو ٹھنڈا کر دیتا ہے، اس کے علاوہ وہ سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔

لیکن شفشاون کے برعکس، جودھپور میں نیلا رنگ ختم ہونا شروع ہو گیا ہے۔ اس کی کئی وجوہات ہیں۔

تاریخی طور پر برہمہ پوری کے باشندوں کے لیے نیلا رنگ ایک قابل عمل آپشن تھا کیونکہ اس علاقے میں قدرتی نیل آسانی سے دستیاب تھا۔ مشرقی راجستھان کا بیانا قصبہ اس وقت ملک میں نیل پیدا کرنے والے بڑے مراکز میں سے ایک تھا۔

لیکن وقت گزرنے کے ساتھ نیل کی فصل اُگانے سے مٹی کو بہت زیادہ نقصان پہنچا۔

جودھ پور میں اب دوسرے رنگ نیلے رنگ کی جگہ لے رہے ہیں۔ اس کی وجوہات میں ایک درجہ حرارت کا بڑھنا ہے۔ اب نیلا رنگ گھروں کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے کافی نہیں ہے۔

آمدن میں اضافے کی وجہ سے لوگ شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ایئر کنڈیشنر جیسی جدید سہولیات کی طرف راغب ہو رہے ہیں۔

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجیگاندھی نگر میں سول انجینئرنگ کے اسسٹنٹ پروفیسر ادت بھاٹیا کہتے ہیں کہ ’گذشتہ برسوں میں درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہوا ہے۔‘

آئی آئی ٹی گاندھی نگر کے ایک تجزیے سے پتہ چلتا ہے کہ جودھپور کا اوسط درجہ حرارت 1950 کی دہائی میں 37.5 سینٹی گریڈ سے بڑھ کر 2016 تک 38.5 سینٹی گریڈ ہوگیا۔

مسٹر بھاٹیا کا کہنا ہے کہ گھروں کو ٹھنڈا رکھنے کے علاوہ اس پینٹ میں کیڑے مکوڑوں کو دور رکھنے کی خصوصیات بھی موجود ہیں کیونکہ اس پینٹ کو بنانے کے لیے نیل میں کاپر سلفیٹ کو ملایا جاتا ہے۔

بھاٹیا شہروں میں اضافے کو بُری چیز نہیں سمجھتے لیکن وہ بتاتے ہیں کہ اس سے وہ روایات ترک ہو جاتی ہیں جو نظام اور ماحولیات کی خدمت کے لیے تیار کی گئی تھیں۔

وہ کہتے ہیں ’ماضی میں اگر کوئی جودھپور کی کسی گلی میں چلتا تھا جس کے دونوں طرف نیلے رنگ کے گھر تھے، تو آج اسی گلی مںی گزرتے ہوئے ان گھروں کوگہرے رنگوں میں رنگا دیکھ کر اسے ہلکی ہوا بھی انھیں پہلے کے مقابلے میں زیادہ گرم محسوس ہو گی۔‘

اسے ہیٹ آئی لینڈ ایفیکٹ کہا جاتا ہے، جہاں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کا اثر اس وقت اور زیادہ ہو جاتا ہے جب گرمی اور سورج کی روشنیکنکریٹ، سیمنٹ اور شیشے سے ٹکرا کر ماحول میں واپس منعکس ہوتی ہے۔

گہرے رنگوں کے ساتھ اس کا اثر مزید بڑھ جاتا ہے۔ جیسے جیسے شہر بڑے ہو رہے ہیں، تعمیر کے دیسی طریقوں کی جگہ سیمنٹ یا کنکریٹ کے استعمال جیسے نئے طریقے اپنائے جا رہے ہیں جو نیلے رنگ کو اچھی طرح جذب نہیں کرتے۔

برہمہ پوری کے نیلے گھر جودھپور کی شناخت بن چکے ہیں
AFP
برہمہ پوری کے نیلے گھر جودھپور کی شناخت بن چکے ہیں

برہمہ پوری کے ایک 29 سالہ سول انجینیئر آدتیہ دوے کہتے ہیں کہ ان کا 300 سال پرانا خاندانی گھر زیادہ تر نیلے رنگ کا رہا ہے، حالانکہ کبھی کبھار وہ بیرونی دیواروں کو دوسرے رنگوں میںرنگ دیتے ہیں۔

اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ نیل کی قلت نے حالیہ برسوں میں اخراجات میں اضافہ کیا ہے۔

گھروں کو نیلے رنگ میں رنگنے کی قیمت ایک دہائی پہلے تک تقریباً پانچ ہزار روپے تھی جو آج 30 ہزار روپے سے زیادہ ہوگئی ہے۔

دوے کہتے ہیں کہ ’آج گھروں میں کھلی نالیاں بھی ہیں جو نیلے رنگ کو آلودہ کرتی ہیں اور دیواروں کو نقصان پہنچاتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ جب انھوں نے پانچ سال پہلے برہمہ پوری میں اپنا گھر بنایا تھا تو انھوں نے ایک ٹائل کا انتخاب کیا تھا، جس کی بار بار تزئین و آرائش کی ضرورت نہیں ہے۔‘

برہمہ پوری کے کئی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ شہر اپنی منفرد شناخت کھو رہا ہے جو دنیا بھر سے سیاحوں کو اپنی طرف راغب کرتا ہے۔

دیپک سونی برہمہ پوری کے نیلے گھروں کو محفوظ رکھنے کے لیے مقامی حکام سے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں۔ وہسمجھتے ہیں کہ شہر کے رنگوں میں تبدیلی سیاحوں کے ساتھ دھوکہ دہی ہے۔

وکہتے ہیں کہ ’ہمیں شرم آنی چاہیے کہ جب کوئی ان گھروں کی تلاش میں آتا ہے جو ہمارے شہر کی شناخت ہیں تو وہ انھیں دیکھنے کو ہی نہیں ملتے۔ بہت سے غیر ملکی جودھپور کا موازنہ شیفشاؤن سے کرتے ہیں۔ اگر شفشاون صدیوں سے اپنے گھروں کو نیلا رکھنے میں کامیاب رہے ہیں، تو ہم کیوں نہیں کر سکتے؟‘

سال 2018 میں دیپک سونی برہمہ پوری کے رہنے والے تھے لیکن اب جودھپور کی دیوار سے باہر رہتے ہیں۔ انھوں نے اپنے آبائی شہر کے انوکھے ورثے کو بچانے کے لیے مقامی حکام اور برادریوں کے ساتھ بات چیت کی تھی۔

سنہ 2019 سے انھوں نے ہر سال 500 گھروں کی بیرونی دیواروں کو نیلے رنگ میں رنگنے کے لیے برہمہ پوری کے رہائشیوں سے مقامی طور پر بھی فنڈز اکٹھے کیے ہیں۔

کچھ کارکنوں نے بھی برہمہ پوری کے گھروں کی بیرونی دیواروں کو نیلے رنگ میں رنگنے کے لیے فنڈز جمع کرنے کی کوشش کی ہے۔

انھوں نےبرہمہ پوری کے تقریباًتین ہزار گھروں کے مالکوں کو اپنے گھروں کی بیرونی دیواروں اور چھتوں کو نیلے رنگ میں بدلنے کے لیے قائل کیا ہے تاکہ کم از کم جب کوئی برہمہ پوری میں تصویر کھینچتا ہے، تو پس منظر نیلا دکھائی دے۔

دیپک سونی کا اندازہ ہے کہ برہمہ پوری کے تقریباً 33 ہزار گھروں میں سے تقریباً آدھے اس وقت نیلے رنگ کے ہیں۔ وہ مقامی حکام اور عوامی نمائندوں کے ساتھ مل کر چونے کا پلاسٹر لگانے کے منصوبے پر کام کر رہے ہیں، تاکہ زیادہ سے زیادہ گھروں کو اس رنگ میں رنگا جا سکے۔

وہ کہتے ہیں کہ جس شہر کو وہ اپنا گھر کہتے ہیں، اس کے لیے وہ کم از کم اتنا تو ہی کر سکتے ہیں۔

’جودھپور سے باہر کے لوگ ہمارے شہر کی پرواہ کیوں کریں گے، اگر ہمیں اس کے ورثے کی پرواہ نہیں ہے، اور اسے بچانے کے لیے کچھ نہیں کریں گے؟‘


News Source

مزید خبریں

BBC
مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.