اہم ترین فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ قائد اعظم ٹرافی ملتوی

image

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سب سے اہم فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ قائد اعظم ٹرافی کو ملتوی کر دیا۔

ٹورنامنٹ کا آغاز 20 اکتوبر سے ہونا تھا تاہم اب تک اس سیزن کی تفصیلات طے نہیں ہو سکیں، جس کے باعث آغاز میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

کھلاڑیوں کے بہترین مفادمیں فیصلہ کیا، حمایت کیلئے پرعزم ہیں ، پی سی بی

ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی نئی تاریخوں کا اعلان جلد متوقع ہے اور ڈومیسٹک ڈیپارٹمنٹ اس حوالے سے چیئرمین محسن نقوی کی منظوری کا انتظار کر رہا ہے۔

پی سی بی ڈومیسٹک ڈیپارٹمنٹ نے بیک اپ پلان کے طور پر ڈیپارٹمنٹس کو پریذیڈنٹ ٹرافی کیلیے تیار رہنے کا عندیہ بھی دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر قائد اعظم ٹرافی کے انعقاد میں مزید تاخیر ہوئی تو پہلے ڈپارٹمنٹس کا فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ منعقد کیا جائے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.