نامور موسیقار الطاف حسین طافو انتقال کر گئے ، نماز جنازہ آج لاہور میں ادا کی جائیگی

image

نامور موسیقار اور طبلہ نواز الطاف حسین طافو انتقال کر گئے ، نماز جنازہ آج کریم بلاک علامہ اقبال ٹاؤن لاہور میں ادا کی جائے گی۔

الطاف حسین نے 1945 میں زندہ دلان لاہور میں آنکھ کھولی ، کافی عرصے سے گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے، 1970 میں اپنے کیریئر کا آغاز پنجابی فلم انورا سے کیا اور  شائقین کے دل موہ لیے۔

بھارتی اداکار وکاس سیٹھی 48 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

طافو خان نے پنجابی کے ساتھ بے شمار اردو فلموں کی دھنیں بھی ترتیب دیں، مشہور پنجابی گانا ’سن وے بلوری اکھ والیا‘ فلم بینوں کے ذہنوں پر نقش ہو گیا ، انہوں نے ملکہ ترنم نورجہاں اور نصرت فتح علی خان سمیت عظیم گلوکاروں کے ساتھ کام کیا۔

الطاف حسین عام طور پر شوق اور چنچل دھنیں بنانے میں مشہور تھے، 1999 میں فلم دیساں دا راجا کیلئے خوبصورت دھنیں بنائیں تو شہرت چہار دانگ عالم پھیل گئی۔ انہیں 2023 میں صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.