گھی اور تیل کی قیمتوں میں فی کلو 40 سے 50 روپے کا بڑا اضافہ

image

گھی اور تیل کی قیمتوں میں فی کلو بڑا اضافہ ہوگیا، چیئرمین بناسپتی مینوفیکچررز نے بتایا کہ حکومت تیل اور گھی پر 100 روپے فی کلو ٹیکس وصول کر رہی ہے۔

ملک بھر میں گھی اور تیل کی قیمتوں میں فی کلو 40 سے 50 روپے کا بڑا اضافہ کردیا گیا۔

چیئرمین بناسپتی مینوفیکچررز عمر ریحان نے بتایا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں پام آئل کی قیمت میں 300 ڈالر فی ٹن اضافہ ہوا، عالمی مارکیٹ میں گزشتہ 2 ماہ میں پام آئل 900 سےبڑھ کر1200 ڈالرفی ٹن پہنچ گیا۔

عمر ریحان کا کہنا تھا کہ پام آئل کی قیمتوں اضافے کے بعد ملک بھر میں قیمتوں میں اضافہ جاری ہے جبکہ حکومت تیل اورگھی پر 100 روپے فی کلو ٹیکس وصول کر رہی ہے۔

چیئرمین بناسپتی مینوفیکچررز نے بتایا کہ وزیر خزانہ سےملاقات میں گھی اور تیل پر ٹیکس میں کمی کی اپیل کی تھی، پاکستان سالانہ 32لاکھ ٹن پام آئل امپورٹ کرتا ہےملک بھر کی طلب 45لاکھ ٹن ہے۔


News Source   News Source Text

خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts