تین ماہ میں پاکستان کو 2 ارب 30 کروڑ ڈالر کی بیرونی فنڈنگ موصول

image

رواں مالی سال 2024-25 کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان کو مجموعی طور پر 2 ارب 30 کروڑ ڈالر کی بیرونی فنڈنگ موصول ہوئی ہے۔

اعداد وشمار کے مطابق جولائی تا ستمبر تک 3 ماہ کے دوران مجموعی طور پر 2 ارب 30 کروڑ ڈالر کی بیرونی فنڈنگ حاصل ہوئی جس میں آئی ایم ایف قرض پروگرام کی پہلی قسط کے ایک ارب ڈالر بھی شامل ہیں۔

سرکاری ملازمین کی ماہانہ رینٹل سیلنگ میں اضافے کا پلان تیار

آئی ایم ایف کے علاوہ دیگر مالیاتی اداروں اور ممالک سے ایک ارب 23 کروڑ ڈالر قرضہ ملا، پاکستان کو جولائی تا ستمبر 7 کروڑ ڈالر سے زیادہ کی بیرونی گرانٹ ملی۔

عالمی مالیاتی اداروں نے جولائی تا ستمبر 48 کروڑ 29 لاکھ ڈالر قرض دیا چین اور سعودی عرب سمیت دوطرفہ ممالک نے 25 کروڑ ڈالر فراہم کئے، رواں سال مجموعی طور پر 19 ارب 39 کروڑ ڈالر کے بیرونی فنڈز ملنے کا تخمینہ ہے۔

سعودی عرب کے 5 ارب اور چین کے 4 ارب ڈالر کے ڈیپازٹس توسیع شامل ہیں، رواں مالی سال آئی ایم ایف سے بھی مزید ایک ارب ڈالر حاصل ہونے کا امکان ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.