سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 900روپے کا اضافہ

image

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 900روپے کا اضافہ ہوگیا ۔

سموگ کے پیش نظر لاہور کے مختلف علاقوں میں گرین لاک ڈاؤن لگا دیا گیا

سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 87 ہزار900روپےہوگئی،دوسری جانب 10گرام سونے کی قیمت میں 2ہزار486 روپے کا اضافہ ہوا،10گرام سونے کی قیمت 2لاکھ 46ہزار828روپے ہوگئی۔

سونے کی قیمت میں اضافے کی وجہ

سونے کی قیمت میں اضافے کی بنیادی وجہ مشرق وسطیٰ میں جنگ کو قرار دیا جا رہا ہے،ماہرین کہتے ہیں دنیا میں جنگی حالات نے سونے کی قیمتوں کو متاثر کیا ہے کیونکہ یہ قیمت بین الاقوامی مارکیٹ اور ڈالر کے ریٹ سے منسلک ہے۔

مارکیٹ کی صورتحال

سونے کی زیادہ قیمت کے باعث اب عام آدمی کے لیے اصلی گہنے خریدنا ممکن نہیں رہا۔خواتین کہتی ہیں قیمتیں اتنی زیادہ ہیں کہ اب ہم چاہ کر بھی سونے کے زیورات نہیں خرید سکتے۔ گذشتہ چند سالوں کے دوران جو سونا خرید لیا بس اب وہی ہے ہمارے پاس۔ اب وہ شادی بیاہ کے لیے نقلی زیورات پر ہی اکتفا کر رہی ہیں۔

وفاقی حکومت کی جانب سے آئی پی پیز مالکان کو 168 ارب کی ٹیکس چھوٹ دینے کا انکشاف

سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث چند جیولرز نے ایک سکیم متعارف کروائی ہے، جس میں سونے کی جیولری آسان اقساط پر مہیا کی جا رہی ہے۔

سونے کی قیمتوں سے متعلق مستقبل کی پیش گوئی

محفوظ سرمایہ کاری کی وجہ سے لوگ اب سونے کے بسکٹ اور سکے خرید رہے ہیں۔ماہرین کے خیال میں سونے کی قیمت میں اضافہ جاری رہے گا ، فی تولہ قیمت 3 لاکھ سے اوپر بھی جاسکتی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.