اعلیٰ عدلیہ میں ججز تقرری، اسپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی جماعتوں کی جوڈیشل کمیشن میں نامزدگی کردی

image

اعلی عدلیہ میں ججز تقرری کے لئے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے معاملے میں بڑی پیشرفت، اسپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی جماعتوں کی جوڈیشل کمیشن میں نامزدگی کردی۔

قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بھی سپریم جو ڈیشل کمیشن کو خط لکھ کر پارلیمانی جماعتوں کی جوڈ یشل کمیشن میں نامزدگی کردی ہے۔

جو ڈیشل کمیشن کے لئے قومی اسمبلی سے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور مسلم لیگ (ن) کے شیخ آفتاب کو نامزد کیا گیا ہے، خاتون کی نشست پر روشن خورشید بروچہ کو نامزد کیا گیا ہے۔سینیٹ سے جو ڈیشل کمیشن کے لئے سینیٹر فاروق نائیک اور سینیٹر شبلی فراز نامزد کیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے بانی پی ٹی آئی اور نوازشریف کو طلب کرلیا

ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق 26 ویں ترمیم کی منظوری کے بعد جوڈ یشل کمیشن میں پانچ اراکین پارلیمنٹ کو شامل کیا گیا ہے اور تمام نامزدگیاں سیکرٹری جوڈیشل کمیشن کو بھجوا دی گئی ہیں۔ پارلیمنٹ سے بھجوائے گئے ناموں میں حکومت اپوزیشن کی برابر کی نمائندگی ہے۔

ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق تمام نامزدگیاں سپریم کورٹ کو موصول ہوگئی ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی اور تمام پارلیمانی جماعتوں سے مشاورت کے بعد نام بھجوائے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.