شکارپور: سندھ کے ضلع شکارپور میں کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف پہلی بار ڈرون کا استعمال کیا گیا۔ جس کے نتیجے میں 9 ڈاکو ہلاک اور 45 زٰخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق شکارپور میں کچے کے ڈاکوؤں پر ڈرون سے حملہ کارگر ثابت ہوا۔ پانچ روز کے کامیاب آپریشن میں 9 ڈاکو ہلاک اور 45 زخمی ہو چکے ہیں۔
کچے میں پولیس اور رینجرز کا ڈاکوؤں کے خلاف مشترکہ آپریشن جاری ہے۔ دریا میں پانی آجانے کے سبب کچے کے علاقوں میں بکتر بندگاڑیوں کی رسائی ممکن نہیں رہی تھی۔ جس کے بعد پہلی مرتبہ پولیس اور رینجرز نے ڈرون کی مدد سے کچے میں ڈاکوؤں کے ٹھکانوں تک پہنچنے میں کامیابی حاصل کی۔
پولیس کے مطابق پہلی بار ڈاکوؤں میں خوف دیکھنے میں آیا ہے۔ ڈاکو اب آئی پی سی اور بکتر بند سے زیادہ ڈرون سے خوفزدہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بانی کی مشاورت کے بغیر پارٹی میں کوئی اختیارات استعمال نہیں کرسکتا، بیرسٹر گوہر
مشترکہ آپریشن میں پولیس اور رینجرز نے کافی حد تک کامیابی حاصل کر لی ہے۔ اور کئی ڈاکو مارے جا چکے ہیں۔ چند روز قبل ڈرون شیلنگ سے بدنام ڈاکو بیلوتیغانی بھی شدید زخمی ہوا تھا۔
پولیس کے مطابق آپریشن اس طرع جاری رہا تو کچے میں ڈاکوؤں کا صفایا ہوجائے گا۔ اب کچے سے کلین سویپ کے بعد ہی باہر آئیں گے اور کچے کا علاقہ کلیئر کروالیں گے۔