لاہور میں جمعہ اور اتوار کی رات ہیوی وہیکلزکے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
محکمہ تحفظ ماحولیات کے نوٹیفکیشن کے مطابق ہیوی وہیکلز پر 2دن پابندی کا اطلاق 8 نومبر سے ہو گا،ہیوی وہیکلز کے داخلے پر پابندی 31 جنوری 2025 تک جاری رہے گی۔
سعودی عرب ،اکتوبر کے آخری ہفتے21ہزار 370 غیر قانونی تارکین وطن گرفتار
ایمبولینس ،خوراک ،تیل اور ریسکیو کی گاڑیوں پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا،پولیس ، قیدیوں کی وین اور سرکاری گاڑیوں پر بھی پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا، ان سب گاڑیوں کا فٹنس سرٹیفکیٹ ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
دوسری جانب دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور سر فہرست ہے،لاہور میں مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 318 ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سرگودھا موٹروے ایم ٹو پرگاڑی الٹ گئی،3 افراد جاں بحق
شہر میں سب سے زیادہ فضائی آلودگی ڈی ایچ اے فیز ایٹ میں ریکارڈ کی گئی،ڈی ایچ اے فیز ایٹ میں اے کیو آئی 512 ریکارڈ کیا گیا،گلبرگ میں بھی ایئر کوالٹی انڈیکس پانچ سو کا ہندسہ کراس کر گیا۔