مقبوضہ کشمیراسمبلی کا پہلا اجلاس آج، ریاستی حیثیت ختم کرنے کے خلاف قرارداد پیش ہو گی

image

مقبوضہ کشمیراسمبلی کا پہلا اجلاس آج، ریاستی حیثیت ختم کرنے کے خلاف قراردادپیش ہو گی۔

مقبوضہ کشمیرکی ریاستی اسمبلی کا پہلا اجلاس آج ہوگا جس میں کشمیرکی ریاستی حیثیت ختم کرنے کے خلاف قرارداد پیش کی جائے گی۔

بھارتی اخبار کے مطابق مقبوضہ کشمیرکے نئے وزیراعلیٰ عمرعبداللہ آرٹیکل 370 پرقرارداد پیش کریں گے اور 5اگست2019 کے بھارتی حکومت کے اقدام کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔

مقبوضہ کشمیر میں سینکڑوں اسکولوں پر پابندی ، قابض فوج مسلمان طلبہ کو ہراساں کرنے لگی

مقبوضہ کشمیر اسمبلی میں بی جے پی کے سنیل شرما کو اپوزیشن لیڈرنامزد کیا گیا ہے جبکہ نیشنل کانفرنس نے اسپیکرکیلئے عبدالرحیم راٹھورکانام تجویزکیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر کی ریاستی اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس میں اسپیکرکا انتخاب بھی متوقع ہے، اجلاس میں لیفٹیننٹ گورنرمنوج سنہا کا خطاب بھی ہوگا۔

خیال رہے کہ پانچ سال پہلے 5اگست2019 کوجموں وکشمیرکی خصوصی حیثیت کو ختم  کیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.