گورنرسٹیٹ بینک جمیل احمد کی زیر صدارت مرکزی بینک کے مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا، شرح سود میں 2 فیصد تک کمی کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کی مائیکرو اور میکرو اکنامک صورتحال کے علاوہ بین الاقوامی حالات کا جائزہ لیا جائے گا، بعد ازاں پالیسی ریٹ کا اعلان کیا جائے گا۔
اسٹیٹ بینک نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان پیر کو کرے گا
معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق افراط زر کی شرح سنگل ڈیجٹ پر آنے کے بعد شرح سود میں کمی کی جائے اس وقت بنیادی شرح سود 17.5 فیصد ہے۔