پی ایس ایکس: 100 انڈیکس 92 ہزار 700 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا

image

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا سلسلہ جاری ہے۔ کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 92 ہزار 300 سے اوپر چلا گیا اور کاروبار کے دوران انڈیکس میں 510 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 92 ہزار 810 کی نئی تاریخی سطح پر پہنچ گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی کاروبار کا آغا مثبت انداز میں ہوا اور کاروبار کے آغاز میں ہی مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی۔

کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 92 ہزار 300 سے اوپر چلا گیا اور کاروبار کے دوران انڈیکس میں 510 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 92 ہزار 810 کی نئی تاریخی سطح پر پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی 100 انڈیکس 366 پوائنٹس اضافے سے 92 ہزار 304 کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا جب کہ کاروباری دن کی بلند ترین سطح 92 ہزار 514 پوائنٹس تھی۔

 

 


News Source   News Source Text

خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts