صرف 24 گھنٹے میں پاسپورٹس کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟ پاکستانی حجاج کے لئے خوشخبری

image

پاسپورٹ کے حصول میں آسانی! حجاجِ کرام کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آ گئی ہے۔ ڈی جی پاسپورٹس نے اعلان کیا ہے کہ حج 2025 کے پیش نظر ملک بھر کے پاسپورٹ دفاتر میں خصوصی ڈیسک قائم کیے جا رہے ہیں، جہاں حجاجِ کرام کو صرف 24 گھنٹے کے اندر پاسپورٹ فراہم کیا جائے گا۔

یہ سہولت نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں موجود پاسپورٹ دفاتر میں مہیا کی جائے گی۔ ترجیحی بنیادوں پر کام کرنے والے یہ خصوصی کاؤنٹرز، درخواست گزاروں کے لیے ایک بڑی سہولت ثابت ہوں گے، جہاں انتظار کی لمبی قطاروں کا خاتمہ ہوگا اور وقت کی بچت بھی یقینی بنائی جائے گی۔

وزارت مذہبی امور کی جانب سے حج 2025 کی پالیسی کابینہ کو پیش کر دی گئی ہے، اور اس کے ساتھ ہی ڈی جی پاسپورٹس نے حجاج کرام کے لیے اس سہولت کو ایک انقلابی قدم قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر ریجنل دفتر میں اس سروس کو فعال کیا جا رہا ہے تاکہ حجاجِ کرام کی سہولت کو ہر ممکن حد تک یقینی بنایا جا سکے۔

یہ اقدام نہ صرف حج انتظامات کو بہتر بنائے گا بلکہ لاکھوں عازمینِ حج کے لیے ایک خوش آئند خبر بھی ہے، جو اب پاسپورٹ کے مراحل کو تیز اور سہل پائیں گے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.