کئی دنوں سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی خبروں کے بعد آج وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اگلے 15 دن کیلئے برقرار رہیں گی۔
یعنی ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت 248 روپے 38 پیسے اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 255 روپے 14پیسے برقرار ہے۔