تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور کے ساتھ مذاکرات کے لیے رابطہ ہوا ہے، بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈا پور کو مذاکرات کی اجازت دی۔
میڈیا سے گفتگو میں اسد قیصر نے کہا کہ اب دیکھنا ہے کہ حکومت کتنی سنجیدگی سے اس ایجنڈے کو آگے بڑھاتی ہے، آپ ہمیں دیوار سے لگائیں گے تو احتجاج کے علاوہ ہمارے پاس کون سا راستہ ہے۔
تحریک انصاف کے احتجاج ، انٹرنیٹ اور موبائل سروس جزوی معطل کرنیکا فیصلہ
اسد قیصر نے کہا کہ بشریٰ بی بی غیر سیاسی ہیں، احکامات اور ہدایات صرف اور صرف بانی پی ٹی آئی سے ملتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ 24 نومبر کے احتجاج کے لیے ہم نے حکمتِ عملی تبدیل کر دی ہے ، پشاور، مردان، چارسدہ اور نوشہرہ کے کارکنان صوابی سے اور باقی اضلاع کے کارکن مختلف روٹس سے اسلام آباد جائیں گے۔