آپ کے انگوٹھوں کے جعلی نشان کیسے بنائے جارہے ہیں؟ ایف آئی اے سائبر کرائم نے نقصان سے بچنے کا طریقہ بتا دیا

image

شہر کے مختلف علاقوں میں ایک منظم گروہ سرگرم ہے جو سیلیکون تھمبز اور سپوفنگ ٹیکنالوجی کے ذریعے لوگوں کو دھوکہ دے کر ان کی جمع پونجی لوٹ رہا ہے۔ یہ گروہ شہریوں کو مفت موبائل سمز، راشن یا دیگر لالچ دیکر انگوٹھے کے نشانات حاصل کرتا ہے اور ان معلومات کو سنگین جرائم میں استعمال کرتا ہے۔

ایف آئی اے سائبر کرائم ملتان سرکل کی ٹیم نے گزشتہ روز مالیاتی دھوکہ دہی میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کیا، جنہوں نے دوران تفتیش سنسنی خیز حقائق کا انکشاف کیا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر عبدالغفار نے ایک ٹی وی پروگرام میں بتایا کہ یہ جعل ساز شہریوں کے بینک اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کرکے ان کی رقوم ہتھیا لیتے ہیں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ موبائل سمز فراڈ کا مرکزی ذریعہ ہیں، جنہیں یہ گروہ دھوکہ دہی سے حاصل کرتا ہے۔ شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے فنگر پرنٹس کسی کو فراہم کرتے وقت خاص طور پر محتاط رہیں، کیونکہ یہ نشانات جرائم میں استعمال ہوسکتے ہیں۔

ایف آئی اے کے مطابق یہ کارندے سپوفنگ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے خود کو بینک اہلکار، پولیس افسر یا ویزا ایجنٹ ظاہر کرتے ہیں اور کالز کے ذریعے لوگوں کی حساس معلومات جیسے بینک تفصیلات یا شناختی معلومات حاصل کرکے واردات کرتے ہیں۔

عوام کو چاہیے کہ کسی بھی نامعلوم شخص کی پیشکش پر یقین نہ کریں، اور اپنے ذاتی ڈیٹا کو محفوظ رکھیں۔ آپ کی معمولی بے احتیاطی آپ کو مالی نقصان یا قانونی مشکلات میں ڈال سکتی ہے۔ دھوکہ دہی کے ان بڑھتے واقعات کے خلاف عوامی شعور بیدار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے!


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.