پچھلے دنوں بھارتی پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی میگا نیلامی کی تقریب ہوئی جس میں تمام ٹیموں کے مالکان نے شرکت کی اور سب نے ایک سے بڑھ کر ایک بولی لگائی۔
اور اس بار آئی پی ایل 2025 میں ایک نئی تاریخ رقم ہوگئی، جی ہاں! بھارتی وکٹ کیپر و بلے باز رشبھ پنٹ اس نیلامی میں سب سے مہنگے فروخت ہوئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، رشبھ پنٹ کو لکھنؤ سپر جائنٹس نے 27 کروڑ روپے میں خریدا ہے۔
یہ رقم آئی پی ایل کی تاریخ میں کسی بھی بھارتی کھلاڑی کے لیے سب سے بڑی ہے۔
پنجاب کنگز نے شریاس ائیر کو 26.75 کروڑ روپے میں خرید کر دوسرے سب سے مہنگے کھلاڑی ہونے کا اعزاز دلوا دیا، جبکہ پنجاب نے ارشدیپ سنگھ کو 18 کروڑ میں خریدا۔
اس کے علاوہ گجرات نے محمد سراج کو 12 کروڑ 25 لاکھ میں خریدا، جبکہ محمد شامی کیلئے 10 کروڑ کی بولی لگائی گئی۔