میچ کے دوران فٹبالر بے ہوش، انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل

image

انٹرمیلان کے خلاف میچ کے دوران فیورینٹینا کے مڈ فیلڈر ایڈورڈ بووسیری کی طبیعت اچانک بگڑ گئی اور وہ میچ دوران ہی گرائونڈ پر گر کر بیہوش ہوگئے۔

میچ کے 16 ویں منٹ میں ایڈورڈ گرائونڈ میں بیٹھ کر اپنے جوتے کے تسمے باندھ رہے تھے وہ جیسے ہی اٹھ کر چلنے لگے کہ اچانک انہیں کچھ ہو گیا اور وہ زمین پر گر کر بے ہوش ہوگئے۔

بھارت سے ویمنز بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی واپس لے لی گئی

22 سالہ ایڈورڈ کو میدان میں ہی بنیادی طبی امداد دینے کے بعد اسٹریچر پر ڈال کر میدان کے قریب ایمبولینس میں منتقل کیا گیا بعد ازاں کھلاڑی افسردہ چہروں کے ساتھ میدان سے واپس چلے گئے اور میچ منسوخ کردیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایڈورڈ کو فلورنس کے کریجی یونیورسٹی اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.