پاکستان میں ٹینس ٹو رنامنٹ کا انعقاد خوش آئند ہے، ثانیہ مرزا

image

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے خواجہ افتخار میموریل نیشنل ٹینس چیمپیئن شپ کے آغاز پر پاکستانی ٹینس فیڈریشن کے صدراعصام الحق اور ایونٹ میں شرکت کرنیوالے کھلاڑیوں کیلئے نیک خواہشات اور مبارکباد دی۔

اپنے ویڈیو پیغام میں ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے کہا کہ یہ ایونٹ پاکستان میں ٹینس کے فروغ کے لئے بہت اہم ہے اور اس کی کامیابی کے لئے دعا گو ہیں۔

ویمنز انڈر19 ٹی 20 ایشیا کپ، پاکستان بھارت آج مد مقابل

انہوں نے اپنے پیغام میں ٹینس کے بڑے ایونٹس کی اہمیت کو اجاگر کیا، خاص طور پر پاکستان میں ایسے ٹورنامنٹس کی ضرورت پر زور دیا جو خطے میں ٹینس کے کھیل کو فروغ دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس ایونٹ کے ذریعے ٹینس کی ترقی میں مدد ملے گی اور پاکستان میں کھیل کے شائقین کے لیے ایک نیا جذبہ پیدا ہوگا۔

یادرہے خواجہ افتخار میموریل نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپیئن شپ 2024 کا آغاز اسپورٹس بورڈ پنجاب ٹینس اکیڈمی نشتر پارک لاہور میں ہو چکا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.