ویمنز انڈر 19 ٹی 20 ایشیا کپ، بھارت نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی

image

کوالالمپور: ویمنز انڈر 19 ٹی 20 ایشیا کپ میں بھارت نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔

ویمنز انڈر 19 ٹی 20 ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ بائیو ماس کرکٹ اوول گراؤنڈ میں کھیلا گیا۔ پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کو جیت کے لیے 68 رنز کا ہدف دیا۔

بھارتی ٹیم نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پاکستانی ٹیم بھارت کو بڑا ہدف دینے میں ناکام رہی۔  بھارت کے خلاف پاکستان کی پہلی وکٹ 12 کے مجموعی اسکور پر گر گئی تھی۔

قومی ٹیم کی کپتان ضوفشاں نے ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ جیت کے لیے پرامید ہیں۔ اور پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں نے جان لگا کر ٹریننگ کی ہے۔ اور ہماری ٹیم اچھی کارکردگی دکھانے کے لیے پرامید ہے۔

ویمنز انڈر 19 ٹی 20 ایشیا کپ 15 دسمبر سے 22 دسمبر تک ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان، بھارت اور نیپال گروپ اے میں شامل ہیں۔

گروپ بی میں سری لنکا، بنگلہ دیش اور ملائیشیا کی ٹیمیں ہیں۔ پاکستانی ٹیم اپنا دوسرا میچ 16 دسمبر کو نیپال کے خلاف کھیلے گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.