ویمنز انڈر19 ٹی 20 ایشیا کپ، پاکستان بھارت آج مد مقابل

image

 کوالالمپورملائشیا میں ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں قومی ویمن ٹیم آج اپنا پہلا میچ کھیل رہی ہے۔

پاکستانی ویمنز انڈر 19 ٹیم کپتان ضوفشاں ایاز کی قیادت میں میدان میں اترے گی، گزشتہ روز قومی کھلاڑیوں نے پریکٹس سیشن بھی کیا ، ہیڈ کوچ محسن کمال کی نگرانی میں پریکٹس سیشن کا انعقاد ہو گا۔

پاکستان کرکٹ ہر روز مر رہی ہے، احمد شہزاد

ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ 15 دسمبر سے 22 دسمبر تک ملائشیا کے شہر کوالالمپور میں کھیلا جائے گا، پاکستان ، بھارت اور نیپال گروپ اے میں شامل ہیں۔

گروپ بی سری لنکا بنگلہ دیش اور ملائشیا شامل ہیں پاکستانی ٹیم کا پہلا جوڑ آج روایتی حریف بھارت سے پڑے گا۔پاکستانی ٹیم دوسرا میچ 16 دسمبر کو نیپال کے خلاف کھیلے گی۔

جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹی 20 میچ کےلیے پاکستان کی پلیئنگ کا اعلان

پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ بھارت کے خلاف بائیو ماس سٹیڈیم میں کھیلے گی، میچ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.