پاکستان اور بھارت کے کرکٹ بورڈز میں معاملات طے ، چیمپیئنز ٹرافی کا اعلان کل تک متوقع

image

پاکستان اور بھارت کے کرکٹ بورڈز کے درمیان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پر تمام معاملات طے ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق دونوں ملکوں کے کرکٹ بورڈز میں انڈر اسٹینڈنگ طے پانے کے بعد چیمپئنز ٹرافی کے معاملے  پر اب کسی قسم کی کوئی پیچیدگی نہیں رہی۔

پاکستان کی عزت سب سے پہلے ہے ، وزیر اعظم کا چیمپیئنز ٹرافی بارے محسن نقوی پر اعتماد کا اظہار

ذرائع نے مزید بتایا کہ چیمپئنز ٹرافی کے معاملات پر معاہدوں کا کام حتمی مرحلے میں پہنچ  چکا ہے ، اب آئی سی سی نے ٹرافی کے حوالے سے اعلان کرنا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر آج اتوار کو چھٹی کی وجہ سے اعلان نہ ہوسکا تو پیر تک اعلان ہونے کا امکان ہے تاہم اتوار کو بھی اعلان کے امکان کو  رد نہیں کیا جا سکتا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے جیسن گلیسپی کااستعفیٰ منظور کرلیا

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہو گی ، آئی سی سی اور بھارت نے پی سی بی کی تمام شرائط مان لی ہیں۔ ہائبرڈ ماڈل کی منظوری سے چیمپئنز ٹرافی کے میچز پاکستان اور دبئی میں ہوں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.