وزیر داخلہ کی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو صوبے میں قیام امن کیلئے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی

image

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو ملاقات میں صوبے میں قیام امن کے حوالے سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرا دی۔

وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے ایوان وزیراعلیٰ آمد پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا خیر مقدم کیا، دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال اور کرم میں قیام امن کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

عدالت نے این اے 48 کی الیکشن ٹربیونل کارروائی روکنے کا حکم دے دیا

وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو قیام امن کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعدادکار بڑھانے میں پورا تعاون کریں گے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کرم میں قیام امن اولین ترجیح ہے، تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے کرم میں پائیدارامن کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ شہداء ہمارے لیے سرمایہ افتخارہیں لازوال قربانیوں کوسلام پیش کرتے ہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ شہداء کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، ملکر دہشتگردی کا مقابلہ کریں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.