پیپلز پارٹی کو پنجاب میں ن لیگ سے اتحاد کی وجہ سے نقصان پہنچا، گورنر پنجاب

image

لاہور: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو پنجاب میں ن لیگ سے اتحاد کی وجہ سے نقصان پہنچا۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم کمیٹی کمیٹی ہی کھیلتے رہے۔ اور ہم پر میڈیا میں تنقید ہوتی ہے کہ یہ چھوڑ دیں وہ چھوڑ دیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ساتھ نا دیتی تو 3 ماہ بعد پھر انتخاب ہونا تھا۔ پیپلز پارٹی کو مسلم لیگ ن سے اتحاد کی وجہ سے نقصان پہنچا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ کو بھی سزا ہونی چاہیے، وفاقی وزیر اطلاعات

سردار سلیم حیدر نے کہا کہ مسلم لیگ ن سے اتحاد محبت اور شوق کا نہیں بلکہ مجبوری کا تھا۔ جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی جو باہر سے ہے وہی اندر سے بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی لوگ بڑے مضبوط ہوتے ہیں۔ وہ ہمیشہ اپنا فائدہ لیتے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.