بلتستان بھر میں سال نو کی آمد اور سردیوں کی لمبی راتوں سے نجات کا قدیمی تہوار مے فنگ روایتی انداز سے منایا گیا۔
جشن مے فنگ بلتستان کے چاروں اضلاع میں منایا گیا، مشعل بردار افراد نے ٹولیوں کی شکل میں ریلیاں نکالیں۔
مے فنگ تہوار کا مرکزی جشن میونسپل سٹیڈیم سکردو میں منایا گیا، مشعل بردار شہریوں نے مخصوص علاقائی نغموں پر رقص کیا۔
واضح رہے کہ مے فنگ نئے سال کی آمد کا جشن ہے جسے بلتی زبان میں لوسار بھی کہا جاتا ہے۔