جنوبی وزیرستان: چیک پوسٹ پر حملے میں 16 سکیورٹی اہلکار جان سے گئے، 8 حملہ آور ہلاک

image
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی ایک چیک پوسٹ پر شدت پسندوں کے حملے میں 16 اہلکار جان کی بازی ہار گئے جبکہ آٹھ حملہ آور بھی مارے گئے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے سنیچر کی رات کو جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق ’20 اور 21 دسمبر کی درمیانی رات کو ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں خوارج کے ایک گروہ نے سکیورٹی فورسز کی ایک چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش کی۔‘

’اس کوشش کو سکیورٹی اہلکاروں نے مؤثر طریقے سے ناکام بنا دیا اور فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں آٹھ خوارج ہلاک ہو گئے، تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے میں 16 اہلکار بہادری سے لڑتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے۔‘

علاقے میں سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے اور اس گھناؤنے فعل کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

بیان کے مطابق پاکستان کی سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.