چیمپیئنز ٹرافی ، بھارت کے میچز کیلئے دبئی کا وینیو فائنل

image

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے نیوٹرل وینیو کا معاملہ طے پا گیا۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے متحدہ عرب امارات کرکٹ بورڈ کے سربراہ شیخ النہیان المبارک سے ملاقات کی۔

پاکستان کی عزت سب سے پہلے ہے ، وزیر اعظم کا چیمپیئنز ٹرافی بارے محسن نقوی پر اعتماد کا اظہار

ذرائع کے مطابق دونوں بورڈز کے سربراہان کی ملاقات گزشتہ شب گھوٹکی میں شیخ النہیان کے خصوصی خیمے میں ہوئی، جس میں چیمپیئز ٹرافی 2025 میں بھارت کے میچز کیلئے دبئی کو نیوٹرل وینیو بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں پاکستانی شائقین کیلئے ویزوں میں آسانی پر بھی بات کی گئی، دوسرے لاجسٹک ایشوز پر بھی پی سی بی اور آئی سی سی کی معاونت پر زور دیا گیا۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.