حکومتی کمیٹی کا اعلان خوش آئند ، مذاکرات جامع اور نتیجہ خیز ہونے چاہئیں ، بیرسٹر گوہر

image

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے حکومت کی جانب سے مذاکراتی کمیٹی کی تشکیل کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے مذاکرات جامع اور نتیجہ خیز ہونے چاہئیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ امید ہے کم سے کم وقت میں تمام مسائل کا نتیجہ خیز حل نکل آئے گا، دونوں کمیٹیوں میں سنجیدہ لوگ ہیں، مذاکرات آگے ضرور بڑھیں گے۔

وزیراعظم نے تحریک انصاف سے مذاکرات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی

علاوہ ازیں پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہحکومت کی جانب سے مذاکراتی کمیٹی کا قیام خوش آئند ہے۔ پارٹی کو تجویز دیتا ہوں کہ سول نافرمانی کی تحریک کو مؤخر کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی کمیٹی کو موقع دینا چاہیے، اُمید ہے مذاکراتی عمل میں دونوں فریقین مثبت کردار ادا کریں گے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.