پی آئی اے نے 11واں ائیربس طیارہ اے پی 302 آپریشنل بیڑے میں شامل کرلیا۔
جہاز نئے انجنوں ، پینٹ اور کیبن کی تزین و آرائش کے ساتھ شامل کیا گیا،چند دنوں میں گراؤنڈڈ بوئنگ 777 اور اے ٹی آر طیارے بھی شامل ہو جائیں گے۔
سی ای او پی آئی اے خرم مشتاق کا کہنا ہے فلیٹ بحالی سے پی آئی اے کے نیٹ ورک میں وسعت اور بہتری آئے گی ،اندرون ملک پروازوں میں ان فلائیٹ انٹرنیٹ سسٹم بھی متعارف کرایا گیا ہے۔
پروازوں کے شیڈول پر عمل اور بہترین خدمت اولین ترجیح ہے۔